14 فروری 2013 - 20:30

شام ميں دہشت گردوں کے خلاف کارروائي ميں فوج کي پيش قدمي کا سلسلہ جاري ہےـ

ابنا: فوج نے بدھ کے روز شمالي شہر حلب کے مضافاتي علاقے القباقيب ميں دہشت گردوں کے خلاف کامياب آپريشن کيا جبکہ شہر حلب کے اندر دار العجزہ نامي علاقے ميں بھي دہشت گردوں پر فوج نے حملے کئے

ساحلي شہر لاذقيہ کے نواحي علاقوں ميں بھي فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کي ہےـ ان حملوں ميں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہيں  جبکہ ان کي متعدد گاڑياں تباہ ہوئيں اور بہت سے دہشت گردوں کو فوج نے گرفتار کر لياـ

مغربي شہر حمص کے نواحي علاقے الحولہ ميں بھي فوج نے دہشت گردوں کو گرفتار کيا ہےـ
ادھر دہشت گردوں نے شہر ادليب کے نواحي علاقے ورديہ خالد الضاہر پر حملہ کرکے رہائشي مکانات کو آگ لگا دي ـ اس حملے ميں کچھ افراد زخمي ہوئے ہيں.
 .......
/169